top of page

براہوی زبان

براہوئی ایک قدیم ترین زبان ہے، ہر نئے سیکھنے والے کے لیے یہ زبان بہت مشکل ثابت ہوتی ہے، برطانیہ دور میں انگریزوں نے برصغیر کی تقریباً زبانیں سیکھ لیں لیکن جب براہوئی زبان کے بارے کسی انگریز سے پوچھا گیا تو اسنے ایک ٹین کے ڈھبے میں کچھ کنکریاں ڈال کر ہلانا شروع کیا اور اس سے جو آواز نکلی اُس نے کہا کہ براہوئی زبان کی مثال ایسی ہے، یہ زبان بہت وسیع علاقے میں بولی جاتی ہے، کوئٹہ سے لیکر ایران کے بارڈر تک اور حب چوکی تک یہ زبان بولی جاتی ہے، جیسے یہ زبان جتنے بڑے علاقہ میں بولی جاتی ہے اسی طرح یہ اتنی ہی غیر معروف ہے، کراچی کی طرف حب چوکی کے بعد کوئی اس زبان کے بارے کچھ نہیں جانتا

 

ان مفروضوں سے ہٹ کر براہوئی زبان پر انگریزمستشرقین نے ابتدائی اور بہت اہم کام کیا ہے۔

براہوئی زبان پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاوہ افغانستان اور ایران کے کئی علاقوں میں بولی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں بھی براہوئی بولنے والوں کی کثیر تعداد موجود ہے۔ سندھ میں رہنے والے براہوئی خود کو "'بروہی"' جبکہ بلوچستان ، افغانستان اور ایران میں براہوئی بولنے والے بلوچ کہلاتے ہیں۔

 

 

bottom of page